18 دسمبر 2012 - 20:30

ایران کی وزارت خارجہ کے، بیرون ملک ایرانیوں کے امور کے ڈپٹی قونصل جنرل حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں قید ایرانی سفارتکار نصرت اللہ تاجیک کی رہائی، ایران کی سفارتی کوششوں اور عمان کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

ابنا: انھوں نے ارنا سے گفتگو میں برطانیہ میں قید ایرانی سفارتکار نصرت اللہ تاجیک کی رہائی میں عمان کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایرانی سفارتکار کی رہائی کے عمل میں تعاون کے حوالے سے عمان کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اردن میں ایران کے سابق سفیر نصرت اللہ تاجیک، برطانیہ میں چھے برس تک گھر میں نظر بند رہنے کے بعد آج تہران پہنچ گئے ۔ اردن میں ایران کے سابق سفیر نصرت اللہ تاجیک کو، جوشمال مشرقی برطانیہ میں واقع ڈورہم یونیورسٹی میں تدریس میں مشغول تھے، سنہ 2006ء میں امریکی ایف بی آئی کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایران کیلئے رات کے اندھیرے میں دیکھنے والے کیمروں کی خریداری کرنے کی کوشش کے الزام میں برطانیہ میں گرفتار کرلیا گيا تھا اور جب سے ہی امریکی حکام، اس ایرانی سفارتکار کو امریکہ کی تحویل میں دیئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110